اتر پردیش میں طاقت کے مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی
(ایس پی) کے وکاس رتھ کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
کا پریورتن رتھ تیار ہے ۔ آج بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ پریورتن رتھ کو
ہری جھنڈی دکھانے کے لئے سہارنپور جا رہے ہیں ۔ پریورتن یاترا کے لئے تیار
چار رتھوں پر کئی نعرے لکھے گئے ہیں ۔ ان نعروں سے بی جے پی نے ایک ساتھ
ایس پی اور بی ایس پی پر نشانہ سادھنے کی کوشش کی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ عوام
کو یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ بی جے پی کا ایجنڈا صرف ترقی ہے ۔ بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے جمعہ کو کہا تھا کہ نا امید یوپی کو امید
کی ریاست بنائیں گے ۔ یوپی میں اب تک ایس پی اور بی ایس پی نے کھیل بنا
رکھا تھا ۔ ایک بار ایس پی اور ایک مرتبہ بی ایس پی ۔ اب
ریاست میں یہ ختم
ہوگا اور یوپی بھی ترقی کے راستے پر آگے بڑھے گا ۔
بی جے پی کا یوپی میں چار پریورتن یاترا نکالنے کا منصوبہ ہے ۔ پہلی یاترا
آج سہارنپور سے روانہ ہوگی ۔ دوسری یاترا کے آغاز 6 نومبر کو جھانسی سے
ہوگا ۔ تیسری یاترا 8 نومبر کو رابرٹس گنج سے تو چوتھی یاترا 9 نومبر کو
بلیا سے شروع ہوگی ۔ ان یاتراوں میں 17 ہزار کلومیٹر کا سفر کیا جائے گا ۔
یاترا کے دوران پارٹی کے قومی رہنماؤں کی 30 بڑی ریلیاں بھی ہوں گی ۔ تمام
75 ضلع کواٹر پر پریورتن پروگرام بھی ہوں گی ۔
بی جے پی کے ریاستی کیشو پرساد موریہ کے مطابق اکھلیش کی رتھ یاترا کو
لوہیا جی نے کوسا ہے ۔ تبھی ان کی یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی لوہیا چوک پر
ختم ہو گئی ۔ اتنا ہی نہیں موریہ نے اکھلیش کو سیفئی خاندان کا آخری
حکمران تک کہہ ڈالا ۔